

Loading content...
ذوالجناح پاک نے یہ سمجھا کہ میرے سوار کو شاید غش آگیا ہے، اُس وقت راہوار نے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو فوج میں سے باہر لے جانے کی کوشش کی مگر چاروں طرف ظالمین کے گھوڑے تھے جنہوں نے ہر طرف سے انہیں گھیر رکھا تھا اور ظالمین کے ہاتھوں میں ظلم کے تحفے تھے رہوار کو راستہ نہیں مل رہا تھا،پریشانی کے عالم میں وہ فوجوں میں دوڑ رہا تھا، اور اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کوچ پر جھکے ہوئے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار