

Loading content...
جناب شریکة الحسینؐ معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے دائی پاک کو حکم دیا کہ ذرا دروازہ پر جا کر دیکھو کہ اس وقت میرے پاک بھائی کس حال میں ہیں، پاک دائی نے نگاہ کی تو عجیب منظر نظر آیا، روتی ہوئی واپس آئیں اور عرض کیا کہ مرشد زادی ہر طرف سے تیروں کی بارش ہے آپ کے پاک بھائی زین ذوالجناح پر جھکے ہوئے ہیںیا شاید غش کی حالت میں ہیں، اور کوئی ایسا نہیں کہ جو راہوار روک کر انہیں اتار لے،اس وقت جناب عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے رو کر فرمایا کہ اماں دائی اگر پردہ داری حائل نہ ہوتی تو میں خود اپنے پاک بھائی کی میدان میں جا کر مدد کرتی اور انہیں زین ذوالجناح سے خود اتارتی لیکن میں مجبور ہوں سمجھ نہیں آتی کہ میں کس طرح اپنے پاک بھائی کی مدد کروں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار