

Loading content...
قریب ہی سے ملکہئِ دوجہاں دکھیاری پاک ماں صلوات اللہ علیہا کی آواز آئی بیٹا ماں کی آغوش حاضر ہے، اب زین ذوالجناح سے اتر آؤ میرے لعل، اس کے بعد بین کر کے فرمایا کہ میں نے تو بڑے نازوں سے پالا تھا، مجھ سے تو کُرتے کا تنگ گلا اور بارش کی بوندیں بھی برداشت نہیں ہوتی تھیں،لیکن یہاں تو تیروں کی برسات ہے اور میرے لخت جگر پہ غش طاری ہے، اب کوئی بنت نبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلمپر احسان کرے اور اس دوڑتے ہوئے راہوار کو روک کر میرے لخت جگر کو آرام سے اتارے ،فرماتی ہیں زخمی کو تو پیاس بھی زیادہ لگتی ہے ، کاش کوئی انہیں پانی پلاتا،اس وقت کیفیت یہ تھی کہ ہر طرف سے تیروں کی برسات ہو رہی تھی، اور کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کا جسم اطہر زخموں سے چور ہو چکا تھا، راہوار کی باگ ہاتھوں سے چھوٹ چکی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار