

Loading content...
جس وقت جناب شریکة الحسینؐ صلوات اللہ علیہا بھائی کے مقصد کی تکمیل کیلئے مستورات کے ساتھ دعافرمارہی تھیں اُس وقت میدان کی یہ کیفیت تھی کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام دنیا سے بے نیاز ہوچکے تھے اور مرتجز امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو فوجوں سے باہر لانے کی کوشش میں مصروف تھا، مگر چاروں طرف سے ظالمین کے گھوڑوں کی ایک دیوار تھی، پاک مرتجز جس طرف جاتا امت ملعون پرسہ دینے کے لئے سامنے آ جاتی ، اس دوران پاک مرتجز صالح بن وہب مری ملعون کے قریب سے گزرا، اس ملعون ازل نے اپناگھوڑا بڑھا کر سرکاؐر کو ظلم کا ایک تحفہ پیش کیا، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام زین پر جھک گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار