

Loading content...
میں عرض کررہا تھا کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے یہ دعا تلاوت فرمائی تو پاک خیام کے اندر ملکہئِ عالمین صلوات اللہ علیہا تڑپ کر زمین سے اٹھیں، کیونکہ روانہ ہوتے وقت سرکاؐر نے انہیں آگاہ فرمایا تھا کہ جس وقت ہم زین چھوڑ کر قربان ہونا پسند فرمائیں گے تو دعا ئے قربانی پڑھیں گے، پاک بی بی صلوات اللہ علیہا سمجھ گئیں کہ میرے بھائی علیہ الصلوات والسلام اب زین چھوڑنے والے ہیں، گویا شہادت کا وقت قریب ہے، تمام مستورات کوبلا کر فرمایا کہ سبھی مل کر دعا کرو کہ میرے بھائی کا مقصد عظیم پورا ہو کیونکہ یہ بہت مشکل گھڑی آگئی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار