

Loading content...
اُس وقت خدا وندِ شجاعت علیہ الصلوات والسلام نے جامہئِ مظلومیت زیب تن فرمایا، اجرائے مشیت اِلٰہی میں حائل جملہ حفاظتی دیواروں کو ہٹا دیا گیا، اُس وقت گویا ظالمین کو یہ فرما رہے تھے کہ اب تک ہم نے اپنی ذوالفقار کے جوہر دکھائے ہیں مگر اب ہم صبر خداوندی کا مظاہرہ فرمائیں گے ، لہٰذا جس طرح جی چاہے اب ہم پر ظلم کرو، ہم نے اپنی تلوار نیام میں ڈال لی ہے، اورچونکہ یہ نماز کا اول وقت ہے اس لئے ہم اب تمہارے تیروں کی چھاؤں میں سجدہ کریں گے، اب جس انداز میں ہمیں زین سے اتارنا چاہو… ہم چپ کر کے اتر جائیں گے۔ عین اُس وقت ظالمین نے مل کر حملہ کیا اور اس پہلے حملے میں 80 زخم صرف نیزوں کے لگے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار