

Loading content...
جس وقت یہ بات آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام کے سامنے بیان ہوئی تو انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھایااور فرمایا کہ٭ کان فی رکابہ جبریل من الشاکریة ۔جودائیں رکاب والی جانب مصروف حفاظت تھے وہ جناب جبرئیل تھے کہ جنہوں نے گہوارے میں انہیں لوریاں سنائیں تھیں ٭وعنانہ عزرائیل کالشاطریة ۔مرتجزکی اگلی جانب خود جناب عزرائیل حفاظت اور قبض ارواح پر مقرر تھے ٭ واسرافیل عن یمینہ نصیر اور دائیں جانب نصیر بن کر جناب اسرافیل مصروف حفاظت تھے ٭ومیکائل عن فقائہ ظہیر اور پشت پناہی کی خاطر جناب میکائیل تھے، یعنی ایک حفاظتی دیوار موجود تھی جسے نہ کسی ظالم کی تلوار عبور کر سکتی تھی اور نہ کوئی تیر اس جبروتی نظام حفاظت کو توڑ سکتا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار