

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے مرتجز کو آہستہ آہستہ سنان بن انس ملعون کے دستے کی طرف بڑھایا ابھی کچھ دور تھے کہ وہیں سے اس ملعون سے مخاطب ہو کر اتمام حجت کیلئے فرمایا کہ اے سنان بن انس! تمہارا باپ ابھی تک زندہ ہے، ہمارے مقابل آنے سے پہلے اس سے پوچھ تو لیتے کہ ہمارے فضائل شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کس طرح بیان فرمایا کرتے تھے، تمہیں انس بن مالک خود بتاتا کہ ہم جوانانِ جنت کے سردار ہیں،یہ سن کر بھی اس کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار