

Loading content...
اس کے بعد امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے ذوالجناح کی باگ اٹھائی، پاک مرتجز نے پرواز کی جیسے کوئی پرندہ اپنے پروں سے پرواز کر رہا ہو ، وہ طے الارض کر کے میدان میں آیا، جب میدان میں پہنچے تو امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے مرتجز کو ایک بلند مقام پر آکر روکا کہ جہاں سے دونوں طرف نگاہ کی جا سکتی تھی، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر ایک مرتبہ خیام کی جانب نگاہ فرمائی کہ جہاں سے معصوم بچوں کے رونے کی آواز آرہی تھی، دوسری طرف نگاہ فرمائی تو سامنے لشکر شام موجود تھا، جس میں سے ایک قطار کوفیوں کی تھی، جس کے ہر جوان کے گلے میں جنگ کا ایک طبل تھا جسے وہ پوری طاقت کے ساتھ بجارہا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار