

Loading content...
وہ لکھتے ہیں کہ اس زمانے میں عرب کا دستور تھا کہ جب کوئی نامور جوان میدان میں جاتا تو اسے معززین آ کرخوداپنے ہاتھوں کے ساتھ سامانِ جنگ سے آراستہ کرتے، جس طرح صفین وجمل میں پاک بیٹوں کو امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام خود لباس جنگ پہناتے رہے یا پھر جناب مالک اشتر سلام اللہ علیہ پہناتے رہے، مگر یہاں کربلا میںوہ صورتِ حال نہیں تھی کیونکہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کو ظاہراً تیار کرانے والا توکوئی موجود ہی نہیں تھا، اس لئے پاک مخدرات عصمت و طہارت صلوات اللہ علیھن نے یہ کام سر انجام دیا، کسی بی بیؐ نے کمر بند آراستہ کیا، کسی پاک بی بیؐنے زرہ میں سے تیر جدا کر کے دوبارہ درست کر کے اپنے ہاتھوں سے پہنائی ، کسی پاک بی بیؐ نے نیام کی پیٹی شانے سے کمر تک درست فرمائی ، جس وقت مکمل تیار ہوگئے اُس وقت تمام پاک پردہ داروں صلوات اللہ علیھن پر ایک حسرت آمیزالوداعی نگاہ فرمائی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار