

Loading content...
بعض صاحبانِ مقاتل نے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا دو مرتبہ خیام سے وداع ہونا لکھا ہے اور بعض نے بارہ مرتبہ، مگر محققین کا خیال ہے کہ دورانِ جنگ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام بار بار خیام میں تشریف لاتے رہے، کسی وقت پاک مستورات صلوات اللہ علیھن کی خبر گیری کیلئے، کسی وقت خود پاک مستورا ت کسی بات کیلئے بلوا لیتے،کسی وقت شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام اپنی کسی ضرورت کیلئے تشریف لے آتے ، اور ہر مرتبہ گویا ایک نیا وداع ہوتا تھا کیونکہ ہر مرتبہ مستورات اطہار صلوات اللہ علیھن کو تسلی دے کر رخصت ہوتے تھے، اس لئے ان کے خیام میں تشریف لانے کی حقیقی تعداد کا علم ان کی ذات کے علاوہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار