

Loading content...
شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے آخری قنات کے قریب جاکر مرتجز کو روکا، پردہ داران توحید ورسالت صلوات اللہ علیھن کو آخری سلام کر کے مرتجز کو ایڑی لگائی مگر مرتجز نے قدم آگے نہ بڑھایا، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اس کی گردن پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا کہ میرے سفر کے ساتھی کیا آخری منزل پر آکرآپ بھی تھک گئے ہیں ؟ ہم اپنے حبیب ازل کی جانب پیدل بھی جا سکتے ہیں، اُس وقت مرتجز نے اپنا سر زمین کی طرف جھکایا اور زبان حال سے عرض کیا کہ آقا! ذرا اس طرف تو نگاہ فرمائیں ، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے نگاہ فرمائی اور دیکھا کہ معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا مرتجز کے قدم پکڑ کر رورہی ہیں، اور ذوالجناح سے فرما رہی ہیں کہ خدا کے نام پر صرف ایک مرتبہ مجھے اپنے پاک بابا سے ملنے دو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار