

Loading content...
متقدمین بزرگ بیان فرماتے تھے کہ اس وقت مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے ذوالجناح کی زین سے جھک کر آخری بار پاک ہمشیر صلوات اللہ علیہا کے سر اطہر پر بوسہ دیا اور رو کر فرمایا کہ بہن آج آپ نے تو ہمیں ذوالجناح پر سوارکر دیا ہے مگر دکھ کی بات یہ ہے کہ کل آپ کو محمل پر کون سوار کرے گا، اس وقت معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے پاک بھائی کے ہاتھ چوم کر فرمایا کہ آپ پریشان نہ ہوں جس طرح یہ مشکل وقت کٹ گیا ہے اسی طرح وہ وقت بھی کٹ جائے گا، اور میرا بیٹا سجادؐ ہمیشہ سلامت رہے، اگر اس کے ہاتھ آزاد ہوئے تو پھر انشاء اللہ کوئی مشکل نہیں ہو گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار