

Loading content...
عین اس وقت دوسری طرف سے جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے پاک حرم ام الفضل بی بی صلوات اللہ علیہا نے کوچ میں ہاتھ ڈالا اور عرض کیا کہ آقا! گھبرائیں نہیں، کیا ہوا کہ آپ کا غلام آپ کی نعلین کے صدقے شہید ہوگیا ہے،یہ کنیز تو حاضر ہے، آئیں بسم اللہ… آپ رکاب میں قدم مبارک رکھیں، آپ کے غلام کی نیابت میں ،میں آپ کو ذوالجناح پر سوار کرواتی ہوں،عرض کرتی ہیں آقا! غلام تو ہوتے ہی اسی لئے ہیں کہ مشکل وقت میں اپنے مالک پر قربان ہوجائیں، آپ اپنے غلام کیلئے دکھی نہ ہوں، اگر اس کنیز کو اذنِ جہاد عطا فرمادیں تو واللہ میں اب بھی علم اٹھا کر آپ کی نصرت کیلئے تیار ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار