

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام ودا ع ہوکر زین ذوالجناح پر سوار ہونے لگے تو عجیب تنہائی کا عالم تھا، پہلے جب بھی سوار ہوتے تھے تواٹھارہ جوانانِ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام آکر عزت و احترام سے سوار کرواتے ، مگر آج کوئی بھی نظر نہیں آیا ، رکاب میں قدم رکھ کر اور مرتجز کی جعدوں میں ہاتھ ڈال کر سوار ہونے کی کوشش کی مگر زین تک پہنچ ہی نہ سکے، نہر علقمہ کی طرف دیکھ کر فرمایا عباسؐ! میرے بھائی! اب تو میں اس قدر ضعیف ہو گیا ہوں کہ زین ذوالجناح پر سوار بھی نہیں ہو سکتا،آپ سب کو جانے کی کس قدر جلدی تھی، کچھ دیر اور رک جاتے تو مظلوم کی تنہائی دیکھتے، ایک بیٹا موجود تو ہے مگر اس پر بھی غش طاری ہے وہ بھی میری مدد نہیں کر سکتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار