

Loading content...
کچھ روضہ نگاروں نے یہ بھی لکھا ہے کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام خیام سے روانہ ہونے لگے تو دونوں شہزادیوں نے انہیں قنات کے اندر روک لیا،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے پاک ہمشیر کو آواز دی اور رو کر فرمایا کہ یہ دونوں بیٹیاں اب آپ کے سپرد ہیں میری ان دونوں بیٹیوں کا خاص خیال رکھنا، پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے دونوں شہزادیوں کو گلے لگایا اور اٹھا کر خیمے میں لے گئیں، انہیں وہاںبٹھا کر جلدی سے واپس پاک بھائی کو الوداع کہنے تشریف لے گئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار