

Loading content...
انہوں نے عرض کیا آقا! آپ بہن بھائیوں کی دردانگیز باتیں مجھ سے برداشت نہیں ہوتیں، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے انہیں وصیت کے انداز میں فرمایا کہ ہمارے بعد اس قافلہئِ تسلیم و رضا کی سب سے زیادہ ذمہ دار اب آپ کی ذات ہے، اب جو آلام و مصائب کے طوفان آئیں گے ان میں آپ کی حیثیت ایک محافظ اور نگران کی ہے، آپ ہی نے شام غریباں سے لے کر کوفہ و شام کے بازاروں اور درباروں اور زندانوں میں ان دردرسیدہ مستورات کو سنبھالنا ہے، آپ ہی نے ہر دکھ میں انہیں حوصلہ دینا ہے، آپ ہی نے ان کے پردے بنانے ہیں،میرا بیٹا سجاؐد علیہ الصلوات والسلام بیمار اور علیل ہے، میرا باؐقر علیہ الصلوات والسلام کمسن بچہ ہے، ایک آپ ہی تو ہیں کہ جس پر میں اعتماد اور بھروسہ کرکے جا رہا ہوں ، میری بہنیں اور بیٹیاں تو اس ظالم ماحول سے ناواقف ہیں، آپ ہی نے ان سب کا خیال رکھنا ہے، اُس وقت جناب فضہ سلام اللہ علیہا نے سرکاؐر کے قدموں پر اپنا سفید سر رکھا اور روتے ہوئے عرض کیا آقا! میں ضعیف اور کمزور اس قابل تو نہ تھی کہ جتنی ذمہ داریاں آپ نے مجھ پر ڈال دی ہیں، پھر بھی میں التجا کرتی ہوں کہ مجھے اتنی توفیق عطا فرمائیں کہ میں آپ کی توقعات پر پوری اتر سکوں، میرے پاک وارثؐ میرے لیے دعا فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار