

Loading content...
اُس کے بعدامام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے سامنے نگاہ فرمائی تو دیکھا کہ ایک بی بیؐ ہیں کہ جن کے پاک چہرے پر حسرت ویاس اور دکھ درد کی انتہا نظر آئی، ان کی پیٹھ کے پیچھے چند گھڑیوں کی بیوہ دلہن صلوات اللہ علیہا رونے میں مصروف تھیں، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے پاک بھاوج صلوات اللہ علیہا کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ بہت دکھی ہیں،پہلے بھی آپ نے کافی عرصہ بیوگی کے دکھ جھیلے ہیں، پھر آج آپ کی بیوگی کا سہارا بھی آپ کو داغِ مفارقت دے گیا ہے، ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ بیوہ بہو بیٹیوں کو ساتھ لے کر بازار جانا بہت مشکل ہوتا ہے، مگر ہماری وصیت ہے کہ آپ نے ہر قدم پر خود بھی صبر کرنا ہے اور اپنی اس پاک بہو کو بھی حوصلہ دینا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار