

Loading content...
اس وقت شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے نگاہ فرمائی تو دیکھا کہ ان کی پشت کی طرف شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا گریہ فرما رہی تھیں، ان کی طرف دیکھ کر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ ہمیں آپ کے دکھوں کا احساس ہے کہ ہماری وجہ سے آپ کو اتنے زیادہ دکھ ایک ہی وقت میں ملے ہیں کہ جو برداشت سے بھی باہر ہیں، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ جس ضعیف ماں کا جوان بیٹا شہید ہو جائے اس کا جینا محال ہوتا ہے، لیکن رضائے اِلٰہی کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہم آپ کو صبر کی تلقین کرتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار