

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے بیمار بیٹے کی پیشانی پر بوسہ ثبت کیا اورفرمایا آنکھیں کھول کر مظلوم بابا کو آخری بار سینے سے تو لگا لو، ابھی آپ کو بھائی کا پرسہ دینے والے ملعون آ جائیں گے ، یہ خیام بھی اب تو چند گھڑیوں کے مہمان ہیں، اب اپنے آپ کو آلام و مصائب کیلئے تیار کر لومیرے لعلؐ، پھر مستوراتؐ سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ ہماری شہادت کے بعد انہیں جگا کر ہمارا یہ پیغام دینا کہ شام غریباں کے دکھوں پر صبر کرنا، خیام قربان کرنے پڑیں تو دریغ نہ کرنا، امت ملعون اگر زیور پہنائے تو بلا عذر پہن لینا،اور اگر وہ کہیں تو پھرپاک پردہ داروں کو ساتھ لے کر خاموشی سے شام چلے جانا ، مگر یاد رہے کہ کہیں بھی کسی بھی موقعے پر صبر خداوندی کا دامن نہ چھوڑنا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار