

Loading content...
جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے یہ فرمایا تو جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام کو روتے ہوئے غش آ گیا، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے بیمار بیٹے کا سر اپنی آغوش میں لیا اور فرمایا کہ میرے لعل ذرا آنکھیں کھولو اور مجھے رخصت کرو، میں اب میدان کی جانب جا رہا ہوں اور شاید واپس نہ آ سکوں،پھر اس وقت ملاقات ہو گی کہ جب ہمارے پاک منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور ہو گا، اب ہم ہر چیز آپ کو سونپ کر جا رہے ہیں، ان پاک پردہ داروں کے پردے کی حفاظت کرنا میرے لعل ، کیونکہ بازار کا ماحول ان کے مزاج کے خلاف ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار