

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام کے خیمے میںتشریف فرما تھے اُس وقت جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام نے پوچھا کہ بابا جان! چچا حبیب، چچا مسلم بن عوسجہ، چچا بریر اور چچا زہیر کہاں ہیں وہ ان ملاعین کو کیوں نہیں سمجھاتے ،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ سبھی شہید ہو چکے ہیں، جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام نے پھرسوال کیا ٭ واین عمتی العباؐسعلیہ الصلوات والسلام… این ابن عمی القاؐسمعلیہ الصلوات والسلام فرمایا میرا صابربیٹا وہ بھی شہید ہو چکے ہیں، پھر پوچھا کہ٭واین اخی علیؐ اکبرعلیہ الصلوات والسلام جس وقت انہوں نے یہ سوال کیا کہ میرا بھائی کہاں ہے؟ اس وقت شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے یہ بتانا مناسب نہیں سمجھا کہ آپ کے بھائی بھی شہید ہو چکے ہیں ، بلکہ انہیں اپنے سینے سے لگاتے ہوئے فرمایا میرے لخت جگر ان پردہ داروں میں اب آپ کے اور میرے بغیر کوئی مرد باقی نہیں رہا ہے، سبھی غریب کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں، اب خیام میں باقی یا تو مستورات ہیں یا معصوم بچے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار