

Loading content...
اس لئے مناسب یہ ہے کہ اس امر کی وضاحت کرتا چلوں کہ منصبِ امامت کے ماتحت کئی شعبے ہوتے ہیں یا ایسے سمجھیں کہ ولیئِ مطلق کے پاس نیابت اِلٰہیہ کے لاتعداد شعبے ہوتے ہیں، ان میں نیابت ِ رسالت کا عہدہ بھی ہوتا ہے، خود امامت کا عہدہ بھی ہوتا ہے، خلافت کا عہدہ بھی ہوتا ہے، حجت کا عہدہ بھی ہوتا ہے اور سب سے بڑھ کر ولایتِ مطلقہ کا عہدہ ہوتا ہے کہ جو حقیقتاً نیابت کلیہ اِلٰہیہ کا عہدہ ہے، اس لئے ہر امام سب سے آخر میں یہ عہدہ اپنے بعد والے امام کو ہینڈ اوور (Hand over) فرماتے ہیں، یعنی ہر امام روزِ ازل سے ہی امام وولی تو ہوتے ہیں، مگر پہلے بالتصرف اور ناطق نہیں ہوتے،یعنی تمام عہدوں کے اختیارات کو استعمال کرنے کے مجاز اُس وقت ہوتے ہیںکہ جس وقت امام سابق کا آخری دن ہو، اور سب سے بڑا عہدہ جو نیابت کلیہ اِلٰہیہ کا ہے وہ عین وقت رحلت منتقل کیا جاتا ہے، یہاں یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جناب سجاؐدعلیہ الصلوات والسلام کو کچھ عہدے تو مدینہ سے روانگی کے وقت ہی تفویض فرما دیئے تھے، کچھ دورانِ سفر تفویض فرمائے، اورکچھ سات محرم کے دن تفویض فرمائے تھے کہ جس کی وجہ سے ان کا سلسلہئِ علالت ظاہری شروع ہوا، گویا یہ ضبط و جلال کا عہدہ تھا کہ جو عین عالم جلال میں ان کے سپرد فرمایا گیا، اور کئی عہدے روزِ عاشور مختلف اوقات میں تفویض فرمائے گئے، یعنی سلسلہ بہ سلسلہ یہ عہدے ان تک پہنچے اور کچھ عہدے ان کی بجائے فاتح شام معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کو نیابتاً عطا فرمائے گئے اور مدینہ واپسی تک وہ ان عہدوں پر فائز رہیں، جس کی وجہ سے ان کا ایک لقب ہے… امینة الامامةصلوات اللہ علیہا،کئی صحف انبیاء اور تبرکات جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام کو شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی پاک دلہن صلوات اللہ علیہا کے ذریعے عطا ہوئے جن کے متعلق شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے پاک شہزادی صلوات اللہ علیہا سے فرمایا کہ ہماری شہادت کے بعد یہ آپ نے اپنے بھائی کے حوالے کرنے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ اسرارِ امامت کی تفویض کا ذکر کئی مقامات پر آیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار