

Loading content...
جس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام پاک مستورات صلوات اللہ علیھن کو آخری دلاسہ دے کر روانہ ہونے لگے تو اس وقت گریہ وبکا کی آواز بلندہوئی، کچھ ہی فاصلے پر جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام کا خیمہ تھا، جس میں آپ بسترعلالت پر دراز تھے، آنکھیںبند تھیں، اور جناب امام محمدؐ باقر علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدۂ گرامی ام محمدؐ بی بی صلوات اللہ علیہا اپنے سرتاج کے ساتھ تشریف فرما تھیںکہ اس گریہ وبکا کی آواز پر جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام نے آنکھیں کھولیں، آہستہ آہستہ دریافت فرمایا کہ مستورات اس قدر گریہ فرمارہی ہیں، کیا وجہ ہے؟پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے اپنے پاک سرتاج کوعرض کیا کہ تاجدارِ کربلا علیہ الصلوات والسلام آخری وداع کے لئے تشریف لائے تھے اور اب میدان کی طرف جا رہے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار