

Loading content...
فرمایایہ یقین رکھیں کہ یقینا اللہ جل جلالہ کا جبروتی نظامِ حفاظت آپ کی حفاظت کرے گا، آپ کے پردے محفوظ رہیں گے، خلاقِ ازل آپ کی مکمل حمایت فرمائے گا، آپ کے دکھوں دردوں کا انجام ایک عظیم خیر کی شکل میں آپ کے سامنے آئے گا اور قہار و جبار اللہ جل جلالہ آپ کے تمام دشمنوں کو عذابِ ذلت کی لاتعداد اقسام سے معذب کرے گا،اور آپ کو ان دکھوں کے بدلے میں ابدی مسرتیں ملیں گی، ہمیشہ کی عزتیں آپ کے قدم چومیں گی، آپ نے ان دکھوں کا شکوہ اپنے خالق سے بھی نہیں کرنا اور نہ ہی کسی دوسرے سے کرنا ہے کیونکہ یہ آپ کی عظمت و شان کے خلاف ہے ،اب آپ ظلم کے طوفانوں سے ٹکرانے کی مکمل تیاری کر لیں، اللہ جل جلالہ آپ کے پردوں کا ضامن ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار