

Loading content...
یہاں میں یہ عرض کروں گا کہ یہ کسی عام آدمی کا کلام نہیں بلکہ زمانے کے امام کا فرمان ہے، جو ہماری طرح (نعوذ باللہ) جھوٹی تسلیوں پر مبنی نہیں ہے بلکہ ہر فقرہ اپنی جملہ سچائیوں میں اس طرح کامل ہے کہ جس طرح اللہ کا کلام کامل ہے، یعنی آپ خود سوچیں کہ امام وقت فرمائیں کہ اللہ آپ کا ہمہ پہلو محافظ ہے،آپ کی حفاظت کا ضامن ہے، جب خالقِ کائنات حفاظت کررہا ہو تو شمر ملعون یا اس جیسے کسی اور ملعون کی کیا جرأت ہے کہ وہ اس دیوارِ حفاظت اِلٰہیہ کو توڑ سکے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار