

Loading content...
اے پردہ دارانِ توحید ورسالت! صلوات اللہ علیکن آپ یاد رکھیں کہ یقینا اللہ جل جلالہ آپ کے اس قافلے کا محافظ و نگہبان ہے، آپ کا حامی وناصر ہے،عنقریب ان ملاعین کے شر سے آپ آزاد ہو جائیں گے،آپ کے دکھ کا انجام ایک عظیم خیر ہے، اور آپ کے دشمنوں کیلئے لا تعداد قسم کے عذاب ہیں، آپ کو ان سارے دکھوں دردوںکا بدلہ ملے گا ،آپ کے آخری لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف آئیں گے، آپ کا جگر ٹھنڈا کریں گے ، آپ سب کو عظمت و جلالت کا عروج نصیب ہوگا، آپ نے اب کسی دکھ کا شکوہ تک نہیں کرنا، اور نہ ہی آپ کی زبان سے کوئی ایسا جملہ یا بددعا نکلے کہ جو آپ کی عظمت کے منافی ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار