

Loading content...
پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے جلدی سے فرمایا ابھی تو آپ ہمیں صبر کی تلقین فرما رہے تھے، اب آپ خود کیوں اداس ہوگئے ہیں؟ اس وقت سلطان الصابرین علیہ الصلوات والسلام کے صبر کے بند ٹوٹ گئے ، پاک ہمشیر کو سینہ سے لگا کر کافی دیر گریہ فرماتے رہے اس کے بعد فرمایا کہ مجھے آپ کا مستقبل رُلا رہا ہے، گویا آنے والے مناظر میں دیکھ رہا ہوں کہ بازار، دربار، نروار، مخلوق کا اژدھام، ملاعین کی گستاخیاں، دربدری، صعوباتِ سفر، زندانِ کوفہ و شام مجھے رُلا رہے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار