

Loading content...
اس کے بعد تمام پردہ دارانِ توحید ورسالت صلوات اللہ علیھن کے لئے ایک جامع دستورالعمل عطا فرمایا کہ ہرپاک مستور میرا یہ فرمان ہمیشہ یاد رکھے کہ چاہے جتنے بھی آلام و مصائب کیوں نہ آ جائیں اُن کی زبان پر صرف اور صرف الحمد کا ورد رہنا چاہیے کہیں بھی صبرکا دامن نہیں چھوٹنا چاہیے جب بھی لب کھلیں تو فقط اور فقط دعا کیلئے، کبھی بھی کسی نے بھی اگر بددعا کے لئے لب کھول دیئے تو یہ دنیا تباہ و برباد ہو جائے گی، اگر کوئی بہت بڑی مجبوری درپیش آ جائے تو پھر ہماری دستار کے پاک وارث جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام سے رجوع کرلیں،پھر وہ جو بھی حکم فرمائیں اس کی تعمیل کریں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار