

Loading content...
اس کے بعد فرمایا کہ یہ دکھ سکھ چار دن کے ہیں جلد ی گزر جائیں گے، خدا خیر کرے گا اور آپ جلد وطن واپس لوٹ جائیں گی، جب مدینے واپس پہنچ جانا تو جد اطہر پاک نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مزار پر جا کر ہماری طرف سے عرض کرنا کہ آپ کا مظلوم بیٹا بہت بہت سلام عرض کر رہا تھا، پھر جب پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کی مزار پر جانا تو میری طرف سے سلام عرض کرنا اور تمام حالات بھی عرض کردینااور میری طرف سے یہ بھی عرض کرنا کہ جسے آپ نے بڑے نازونعم سے پالا تھا،جس کی قمیص کا تنگ گلا بھی آپ سے برداشت نہیں ہوتا تھا، جس پر آپ کو لمحہ بھر کی دھوپ گوارا نہیں تھی ، آپ کاوہ غریب بیٹا کربلا کی تپتی ہوئی ریت کو عرش معلی بنا کر اپنی وفادارجماعت کے ساتھ سو گیا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار