

Loading content...
اس امر کی تفصیل کتب مقاتل نے بھی بیان نہیں کی، فقط جناب شریکة الحسینؐ معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کے حوالہ سے یہ روایت بیان ہوئی ہے کہ جس وقت کریم کربلاؐ ہمیں علیحدہ خیمے میں لے گئے اور فرمایا کہ ہم آپ کو چند وصیتیں فرمانا چاہتے ہیں تو لفظ وصیت پر ہم نے گریہ فرمانا شروع کیاتو پاک بھائی نے ہمیں پیار کر کے فرمایا کہ بہن! یہ مقامِ وصیت ہے مقامِ گریہ نہیں ، اب ہم آپ کو اس قافلہئِ تسلیم و رضا کی تمام تر ذمہ داریاں سونپ رہے ہیں، اور کسی بھی قافلے کے ذمہ دار فرد کو بڑی سے بڑی مصیبت میں بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، بلکہ دکھ، درداور پریشانی کا اظہار بھی نہیں کرنا چاہیے، اگر قافلہ سالار ہی دکھوں پر پریشان ہو جائے گا تو جو اس کے سہارے پر چل رہے ہوں گے ان کا کیا بنے گا؟ ان کا کون سہارا بنے گا؟… ملکہئِ عالمین بی بی صلوات اللہ علیہا نے فوراً آنکھیں صاف کیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار