

Loading content...
شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے اپنی زرہ بکتر اتار کر مستورات کے سپرد کی تاکہ وہ ٹوٹے ہوئے تیر اس میں سے نکال لیں اور خود اہل حرم سے علیحدہ ہوکر ایک خیمے میں تشریف لے گئے، یہاں انہوں نے لباس تبدیل فرمایا، اور اِس پرانے لباس کو پہننے سے قبل مزید بوسیدہ کیا اور کئی جگہ سے اس لباس کو دریدہ کر دیا تاکہ کوئی ملعون اس لباس کا لالچ نہ کرے، اس بات کو ایک تشبیہہ سے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جس وقت قرآنِ ناطق نے بوسیدہ لباس زیب تن فرمایا تو آیاتِ اِلٰہی رو رو کر اِنّالللہ پڑھتی رہیں، اور جب تفاسیر حقیقی نے غلافِ قرآن کو دریدہ حالت میں دیکھا تو دعا فرمائی کہ خدا کرے شہادت کے بعد آپ کو یہی غلاف نصیب رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار