

Loading content...
فرماتے ہیں کہ حکم حبیب کی تعمیل واجب ہے،پاک مستورات صلوات اللہ علیھن میں گریہ و کہرام بپا ہوا معظمہ کونین بی بی صلوات اللہ علیہا خیمے میں تشریف لے گئیں اور ایک سراویل تحتائی اور کُرتا لے آئیں… عرب میں سراویل دو قسموں کی ہوتی ہیں، ایک لباس کے نیچے اندر کی طرف پہنی جاتی ہے جسے سراویل تحتائی کہا جاتا ہے، دوسری لباس کے اوپر پہنی جاتی ہے جسے سراویل فوقانی کہا جاتا ہے، سراویل کی شکل ہمارے علاقے کی واسکٹ سے ملتی جلتی ہے، جس طرح تاجر لوگ قمیص کے نیچے شلوکا پہنتے ہیں جو واسکٹ سے مشابہ ہوتا ہے جس میں وہ پیسے وغیرہ رکھتے ہیں، آپ یوں سمجھ لیں کہ شلوکے کو سراویل تحتائی اور واسکٹ کو سراویل فوقانی کہا جاتا ہے، سراویل اور واسکٹ کی بناوٹ اور شکل میں بالکل معمولی سا فرق ہوتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار