

Loading content...
معظمہ کائنات بی بی صلوات اللہ علیہا نے فرمایا کہ اگر آپ دشمنوں کے سامنے جانا ہی چاہتے ہیں تو پھر آپ ان رذیل لوگوں کے سامنے فخرِیوسف ،نازِ سلیمان،زینتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور شہنشاہِ جناں بن کر جاہ و جلالِ شاہی کے ساتھ تشریف لے جائیں، اس وقت یہ پرانا لباس پہننے کی کیا مصلحت ہے؟ سرکاؐر نے فرمایا کہ بہن آپ کا فرمان بجا ہے، ہمیں ایسا ہی کرنا چاہیے کہ جیسے آپ فرما رہی ہیں، مگر آپ ان ملاعینِ شام کی غلیظ ذہنیت سے واقف نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہماری شہادت کے بعد ان لوگوں نے ہمارے جسم اطہر پر موجود ہر قیمتی چیز اتار لینی ہے، دعا کریں کہ شہادت کے بعد یہی پرانا لباس دست ستم سے بچ جائے اور آپ کے بھائی کو نصیب ہو جائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار