

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے رہوار کی باگ خیام کی جانب موڑدی جس وقت قنات کے دروازے پر پہنچے تو وہاں توقف نہیں فرمایا بلکہ اسی طرح ذوالجناح پر سوار خیام میںداخل ہوئے ، مستورات صلوات اللہ علیھن فوراً ذوالجناح کے چاروں طرف جمع ہوگئیں،کسی پاک مستور نے باگ پکڑی، کسی پاک مستور نے کوچ پکڑی، کسی مستور نے رکاب پکڑی، پاک بہنوں صلوات اللہ علیھن نے سہارا دے کرپاک بھائی کو اتارا، اس وقت کوئی مستور زرہ میں ٹوٹے ہوئے تیر نکالنے میں مصروف تھی، کوئی خونِ اطہر اپنی ردا کے دامن کے ساتھ صاف کر رہی تھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار