

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو زخم بھول گیا ، جلدی سے مرتجز پر سوار ہوئے، روتی ہوئی مستورات پر ایک الوداعی نگاہ فرمائی اور کہا کہ عباسؐ کے سہارے تو آپ نے جنگلوں اور ویرانوں کا سفر کیا تھا اب تو وہ بھی شہید ہو چکے ہیں، میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے ہر دکھ میں میرا ساتھ دیا اور میرے عظیم مقصد کی تکمیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنے تمام عزیز و اقارب راہِ خدا میں قربان کئے، لیکن اب مجھے یہ پریشانی اور دکھ ہے کہ میرے چلے جانے کے بعد آپ کے پردوں کی حفاظت کون کرے گا، ظالمین کے ارادے بہت خطرناک ہیں، ان میں شرم و حیا نہیں ہے، شقاوتِ قلبی ان کی فطرت میں شامل ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار