

Loading content...
ابھی مستوراتِ اطہار صلوات اللہ علیھن کے رونے کی حسرت پوری نہیں ہوئی تھی کہ ظالمین نے محسوس کیا کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو خیام میں گئے ہوئے کافی دیر ہوگئی ہے،انہوں نے ایک گھوڑا سوار کو خیام کی جانب روانہ کیا کہ جس نے خیام کے قریب آ کر آواز دی کیا آپ نے جنگ کا ارادہ ملتوی کردیا ہے یا جنگ کا حوصلہ باقی نہیں رہا کہ آپ اب پاک مستورات صلوات اللہ علیھن کے سہارے تلاش کر رہے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار