

Loading content...
شہنشاہِ کرب و بلا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ بہن! مستورات کے دل نازک ہوتے ہیں، میرا یہ زخم بہت گہرا ہے، میں اندر کیسے آئوں؟پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے عرض کیا کہ آپ بالکل فکر نہ کریں اور نہ ہی گھبرائیں کیونکہ یہ پہلا موقعہ تو نہیں ہے یا یہ کوئی پہلی پٹی تو نہیں ہے، یاد کریں کہ جب ہماری پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کا پہلو زخمی ہوا تھا تو کئی دن تک میں انہیں بھی پٹیاں باندھتی رہی تھی، آپ کا یہ زخم ان کے پاک پہلو کے زخم سے زیادہ گہرا تو نہیں ہوگا، پھر یہ بھی آپ کو یاد ہو گا کہ انیس ماہ رمضان کو بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کا سر اطہر زخمی ہوا تھا، میں نے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کا زخم صاف بھی کیا تھا اور اکیس ماہ رمضان تک پٹیاں بھی باندھتی رہی تھی، آپ کا یہ زخم ان کی جبین مبین کے زخم سے زیادہ گہرا تو نہیں ہوگا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار