

Loading content...
امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ ہمیں ایک ظالم نے تحفہ پیش کیا ہے، جس کی وجہ سے ہماری پیشانی شدید زخمی ہے اور ہم یہ زخم پاک مستورات صلوات اللہ علیھن کو دکھانا نہیں چاہتے، ممکن ہے کہ کوئی مستور ہماری یہ حالت دیکھ کر برداشت نہ کر سکے اور دنیا سے گزر جائے اس لئے مجھے کوئی رومال دے دیں، میں اپنی پیشانی پر پٹی باندھنا چاہتا ہوں، اس وقت پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے روتے ہوئے عرض کیا کہ آپ کا اس زخمی حالت میں باہر کھڑے رہنا مناسب نہیں ہے، آپ خیام میں تشریف لے آئیں،میں زخم بھی صاف کروں گی اور اپنے ہاتھ سے پیشانی پر پٹی بھی باندھوں گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار