

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی پیشانی زخمی ہوئی تو انہوں نے ذوالجناح پاک کی باگ خیام کی جانب موڑدی، مگر اس مرتبہ خیام کے سامنے کی طرف تشریف نہیں لے گئے بلکہ خیام کی پشت کی طرف جاکر پاک پردہ داران توحید ورسالت صلوات اللہ علیھن کو سلام کیا؟ جب شریکة الحسینؐ بی بی پاک صلوات اللہ علیہا نے یہ آواز سنی تو فوراً اسی جانب تشریف لے آئیں اور دریافت فرمایا کہ بھائی! کیا وجہ ہے کہ آپ خیام میں آنے کی بجائے اس طرف آ گئے ہیں آپ خیام میں تشریف کیوں نہیں لاتے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار