

Loading content...
اُس ملعون سے بیوی نے پوچھاکہ یہ عمامہ کس مظلوم کا تھا؟ اس ملعون نے بتایا کہ یہ عمامہ فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تھا، اس مستور نے روتے ہوئے اس ملعون پر لعنت شروع کردی، جس کی وجہ سے اس ملعون نے اسے مارا پیٹا، اس کی بیوی نے کہا کہ میں اب تیرے گھر میں نہیں رہ سکتی، میں جارہی ہوں، اس ملعون نے کہا کہ اگر تم میرے گھر سے باہر نکلو گی تو میں تمہاری گردن اڑادوں گا مگر وہ مستور نہ رکی اور گھر سے باہر نکل آئی، اس ملعون نے دوڑ کر پیچھے سے تلوار کا وار کیا، اس کے دروازے پر لوہے کی ایک چادر لگی ہوئی تھی جو تھوڑی سی آگے کی طرف بڑھی ہوئی تھی، جب اس ملعون نے وار کیاتو اس کی کلائی اس چادر سے ٹکرائی جس کی وجہ سے اس کا ہاتھ کٹ کر زمین پر جاگرا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار