

Loading content...
ایک روایت یہ بھی ہے کہ جس وقت عمامہ دو ٹکڑے ہوکر نیچے گرنے لگا تو مالک بن یسیر کندی ملعون نے گرتے ہوئے عمامے کو اٹھاکر اپنی کامیابی پر نعرہ لگایا، اور یہ پاک عمامہ یہ ملعون اپنے ساتھ کوفہ لے گیا تھا، وہاں پہنچ کر یہ عمامہ اس نے اپنی بیوی کو دیا کہ اسے دھودو، اس کی بیوی نے جب وہ عمامہ پانی سے بھرے ہوئے ایک طشت میں ڈالا تووہ طشت خون سے اس قدر لبریز ہوگیا کہ اسے عمامہ نظر ہی نہیں آتا تھا، اس نے فوراً اس خون میں سے عمامے کو اٹھانے کی کوشش کی اور پانی میں ہاتھ ڈال کر دیکھاتو عمامہ خون میں تبدیل ہوچکا تھا یا پھر غائب ہو چکا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار