

Loading content...
جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے غربت کی صدا دی تو خیام پر سکتہ طاری ہوگیا، اس وقت جناب شریکة الحسینصلوات اللہ علیہا نے خیام کے اندر سے اپنے بھائی سے کلام کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے صابر بھائی! آپ تو چند لمحوں کے مہمان ہیں اور ابھی مقام محمود کو زینت بخشتے ہوئے آرام سے سو جائیں گے مگر ہم مسافروں کا تو کچھ احساس کریں کہ ہم نے تو کوفہ و شام تک کا دشوار گزار سفر کرنا ہے، وہاں کے لوگ رذیل اور کمینے ہیں، کم از کم ان کے سامنے تو غربت کا اظہار نہ فرمائیں، دیکھیں تو سہی کہ آپ کے ھل من ناصر کہنے کی وجہ سے کم ظرف ملاعین ہنس رہے ہیں، اور تمام سفر میں یہی لوگ ہم پر طعنہ زنی کرتے رہیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار