

Loading content...
اُس وقت کے متعلق یہی تشبیہہ دی جا سکتی ہے کہ جب امت نابکار سے پھولوں کے حسین سہرے لے کر مولا کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے زیب تن فرمائے تو وہ ان کے جسم اطہر پر اس قدر سج گئے کہ آپ کا ہر موئے بدن رنگین نظر آتا تھا، پھر جب پھولوں کی بارش شروع ہوئی تو جسم اطہر سے گلابی عطر کے قطرات ٹپکنا شروع ہوئے، اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی کیفیت یہ تھی کہ ہر موئے بدن زخمی تھا اور ہر زخم سے خون جاری تھا، زخمی جگر پر مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن کے پاک پردے کے کچھ ایسے گہرے زخم لگے تھے کہ جن کی وجہ سے بے ساختہ آنسو جاری ہو گئے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار