

Loading content...
وہ وجہ یہ تھی کہ ملکوت ارض وسماء اور جنات فوجیں لے کر آئے تھے اور ان کے سامنے نصرت کا مفہوم دشمن کی بربادی تھا، سامنے موجود چند لاکھ ملاعین کو فی النار کرنا تھا، کیونکہ وہ مفہوم فتح ونصرت کو نہیں سمجھ رہے تھے، اس لئے ان کی نصرت ٹھکرا دی گئی، دوسری طرف ایک معصوم علیہ الصلوات والسلام جو کسی ملعون کو فی النار کرنے کی بجائے خود شہید ہوکر نصرت کرنا چاہتا تھا، اس کی نصرت اس لئے قبول کر لی گئی تھی کہ مظلومیت کے مقصد کی تکمیل کی خاطر جو ہنگامہئِ درد یہ معصوم پیدا کر سکتا تھا وہ کوئی مقرب فرشتہ یا کوئی جن بھی پیدا نہیں کر سکتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار