

Loading content...
اس وقت یہ ملکوت مسومین اور مردفین آتش جہنم کے ہتھیاروں سے لیس ہوکر ناقہ ہائے جنت پر سوار ہوکر نازل ہوئے تھے اور آکر دست بستہ سلام عرض کیا تھا اور یہ بھی عرض کیا تھا کہ آپ بابا پاک علیہ الصلوات والسلام اور پاک نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد اس زمانے میں حجت اِلٰہی ہیں، اور ہم پر ہمیشہ یہ کرم ہوتارہا ہے کہ جب بھی موقع آیا ہے تو آپ ہمیں نصرت کا موقع عطا فرماتے رہے ہیں ، جنگ احدتھی یا بدر، جمل تھی یا صفین ہمیں ہر موقع پر نصرت کا موقع دیا گیا تھا، اب ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں آپ مکہ سے مدینہ تشریف لے جائیں اور اس امت ملعونہ کو ہم خود ہی سنبھال لیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار