

Loading content...
جس وقت عالم موجودات میں ہل من ناصر کی صدا گونجی تو ارکان عرش میں زلزلہ برپا ہوا، ستون ہائے عرش کانپ گئے، ملکوت کی بے ساختہ چیخیں نکل گئیں، زمین تھرا گئی، آسمان میں گریہ وبکا شروع ہوا، ہر چیز بارگاہ رب العزت میں عرض کرنے لگی کہ اے خالق دیکھ تو سہی یہ تیرے محبوب ازل حسین علیہ الصلوات والسلام ہیں، اور تیرے حبیب ازل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرزند ہیں، ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں، ذرا ان کی یہ کیفیت تو دیکھ، اے خالق! تو ہمیں ان کی نصرت کی اجازت دے کیونکہ ہم یہ دردناک آواز سن کر برداشت نہیں کر سکتے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار