

Loading content...
ارواح مومنین کے لبیک کہنے کے ضمن میں امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کا وہ مشہور فرمان دیکھ لیںکہ جس میںفرمایا تھا کہ آج صفین میں ہمارے ساتھ وہ بھی شریک جنگ ہیں کہ جن کے آبائو اجداد بھی ابھی پیدا نہیں ہوئے، اُس کی وجہ یہ تھی کہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اس مقام پر تین مرتبہ ندا دی تھی٭ ہل من ناصراٍ ینصرنا اس وقت پوری کائنات پر وہی اثر ہوا کہ جو کربلا میں ہوا، فرق صرف اتنا تھا کہ صفین میں موجود لوگوں میں سے 12ہزار جوانوں نے بھی لبیک کہا تھا، مگر کربلا میں موجودگان میں سے یا تو کمسن بیٹے نے لبیک کہا، یا شہدائے کربلا علیہم السلام کی لاشیں تڑپ کے اٹھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار