

Loading content...
اِن کے بعد جملہ انبیاء اوصیاء نصرت کیلئے حاضر ہوئے، پھر حاملین عرش سے لے کر مدبرات امر تک سارے ملکوت سر بہ سجود ہوکر نصرت کیلئے آئے، پورے عالم ارواح کے مومنین کی مقدس روحوں نے اپنے آپ کو نصرت کیلئے پیش کیا، سابقہ جتنے نبی تھے ہر نبی کی امت کے مومنین نے کربلا کی سرزمین پر آ کر لبیک کہا، حتیٰ کہ یوم تخلیق سے لے کر قیام قیامت تک کے جتنے مومنین جنات کی روحیں تھیں یا وہ خود موجود تھے ان سب نے آکر لبیک کہا، اس پر لاتعداد دلائل اور ثبوت پیش کئے جا سکتے ہیں کہ جو ذات بھی ولایت مطلقہ کے منصب اعلیٰ پر فائز ہوتے ہیں ان کے تصرف میں کائنات کی جملہ موجودات بعینہ اسی طرح ہوتے ہیں کہ جیسے روح کے تصرف میں پورا جسم ہوتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار