

Loading content...
رب ذوالجلال والاکرام کے بعد استغاثہ کی آواز پر معصومین علیہم الصلوات والسلام نے لبیک فرمائی ان میں سے سب سے پہلے شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لبیک فرمائی اور انہوں نے اپنے نور چشم کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ میرا لعل آپ کے نانا جانؐ آپ کی نصرت کیلئے حاضر ہیں،اُن کے بعد شہنشاہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے لبیک کہی، پھر پاک والدہ ملکہئِ دوجہاں سینصلوات اللہ علیہا نصرت کیلئے تشریف لائیں، پھر پاک بھائی امام سبز قبا علیہ الصلوات والسلام تشریف لائے، اسی طرح آخری شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف تک سارے پاک بیٹوں نے لبیک کہا، اِن کے بعد ایک کم ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء علیہم السلام کی ارواح حاضر ہوئیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار